مشہور اداکارائیں جنہوں نے جیون ساتھی کیلئے امیر شخصیات کا انتخاب کیا

شائع 08 نومبر 2016 10:11am

juhi

ممبئی:بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی  اداکارائیں شوبز انڈسٹری کا انتخاب اداکاری کے علاوہ عیش وآرام کی زندگی کیلئے بھی کرتی ہیں۔

دولت  ہر انسان کی خواہش ہوتی  ہے،چاہے وہ مالی طور پر مستحکم ہو یا  نہ ہو اور جس انسان کے پاس  پہلے سےدولت موجود ہو وہ بھی اسے دوگنا کرنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔

یہاں چند ایسی  اداکاراؤں  کے بارے میں تفصیل بیان کی جارہی ہےجن  کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں  نے  اپنی زندگی میں عیش و آرام اور دولت کو فوقیت دیتے ہوئے  ما لی طور پر مستحکم(امیر) جیون ساتھی  کا انتخاب کیا۔

ٹینا امبانی،انیل امبانی

tina

اسی کی دہائی کی معروف اداکارہ   ٹیناکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے   شہرت اور دولت کو ترجیح دی اوربھارت کے امیر ترین  شخص امبانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں ۔

کیم شرما ،علی پنجانی

kim2

بولی وڈ کی کامیاب فلم 'محبتیں'سے شہرت  حاصل کرنے والی بھولی بھالی   خوبصورت اداکارہ کیم شرما  نے پہلی شادی ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والے امیر شخص کارلوس سے  کی ،لیکن پھر ان کی ملاقات علی پنجانی سے ہوئی،علی  کارلوس سے زیادہ دولت مند تھے، ملاقات کے تھوڑے ہی عرصے بعد کیم نے کارلوس سے علیحدگی کااعلان کردیا اور علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سلینا جیٹلی،پیٹر ہیگ

celina

سلینا کا شمار بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ان کی خوبصورتی کے پیش نظر بولی وڈ کے بہت سے لوگ ان سے شادی کے خواہشمند تھے،سلینا کے پاس خوبصورتی تو بہت تھی لیکن اداکاری میں وہ کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں ،لہٰذا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کامیاب بزنس مین پیٹر ہیگ کو جیون ساتھی کیلئے منتخب کرلیا ۔

ڈمپی گانگولی،راہول مہاجن

dimpy

ڈمپی گانگولی نے کیرئیر کی شروعات اداکاری سے کی ،اداکاری کے دوران ہی بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے امیر ترین شخص راہول مہاجن کی نظر ڈمپی پر پڑی،ڈمپی نے اس گولڈن چانس کو  ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور راہول کی دلہن بن گئیں ،لیکن شادی کے بعد دونوں کو اندازہ ہوا کہ یہ ایک غلط فیصلہ تھا ،ڈمپی نے راہول پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی حاصل کرلی اوردبئی سے تعلق رکھنے والے امیر ترین اسٹرکچر انجنئیر سے دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عائشہ ٹاکیہ،فرحان اعظمی

ayesha

بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور اپنے معصوم حسن سے سب کو دیوانہ بنانے والی عائشہ ٹاکیہ کی اچانک شادی نے ان کے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا ،عائشہ  دولت مند بزنس مین فرحان اعظمی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ،ان کی شادی بولی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی،دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔

ودیا بالن،سدھارتھ رائے کپور

idya

بہت کم عرصے میں بے پناہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ ودیا بالن نے معروف  پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ شادی کی،دونوں کی شادی کے وقت یہ افواہ سرگرم تھی کہ ودیا نے سدھارتھ کے ساتھ دولت کیلئے شادی کی ہے ،لیکن وقت نے ثابت کیا  کہ ان کا  فیصلہ صحیح تھا اور آج وہ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

امریتا اروڑا،شکیل

amrita

بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا خان کی چھوٹی بہن  اداکارہ امریتا اروڑا   نے بھی شادی کیلئے بھارت کے امیر ترین شخص کا انتخاب کیا۔

جوہی چاؤلہ،جے مہتا

juhi

جوہی کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کے پاس شہرت کے ساتھ پیسوں کی بھی کوئی کمی نہیں تھی لیکن بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی کرکے انہوں نے سب کوحیران کردیا،جوہی کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے دولت کی خاطر جے کے ساتھ شادی ہے لیکن اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے  اسلئے شادی کے بندھن میں بندھے۔

سری دیوی،بونی کپور

sri

سری دیوی نے اپنے والد کی عمر کے شخص ہدایت کار بونی کپور کے ساتھ شادی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ،بہت سے لوگوں کا خیال تھاکہ انہوں نے بونی سے دولت کی خاطر شادی کی تھی ،لیکن وقت کے ساتھ سری دیوی نے لوگوں کا نظریہ غلط ثابت کردکھایا ،دونوں طویل عرصے سے خوشگوار شادی شدی زندگی گزار رہے ہیں۔

شلپاشیٹھی،راج کندرا

shilpa

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی شادی کیلئے امیر آدمی کا انتخاب کیا ،وہ بھارتی دولتمند راج کندرا کے ساتھ دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھیں ،ابتداء میں شلپاکے بارے میں کہا جارہا تھا کہ انہوں نے راج سے دولت کیلئے شادی کی ہے۔لیکن وقت نے ثابت کیا یہ سچ نہیں ہے۔

بشکریہ:ٹاپ101 نیوز ڈاٹ کام