بھارتی اداکار بھی پاکستانی پرکشش چائے والے کے فین ہوگئے

شائع 12 نومبر 2016 06:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی: پاکستانی پرکشش چائے فروش ارشد خان جوکہ پچھلے دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنے رہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے اس 18 سالہ نوجوان نے راتوں رات شہرت حاصل کرلی ہے۔

ارشد خان کی خوبصورتی نہ صرف پاکستان میں مشہور ہوئی تھی بلکہ بھارت اور برطانیہ میں بھی چائے فروش نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ تصاویر وائرل ہونے کے اگلے ہی دن ان کو ماڈلنگ کی آفرز آنا شروع ہوگئیں۔

پڑوسی ملک کے عام عوام میں ارشد خان مقبول تو تھے  ہی اب وہاں کے سپر اسٹارز بھی ان کے مداح بن گئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں جب ارشد خان سے پوچھا گیا کہ آپ کس ہیرو سے ملتے ہیں؟ تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے ملتے ہیں۔

یہی انٹرویو  شاہ رخ کی نظر بھی گزارا اور وہ چائے فروش کی سادگی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے اور ٹوئیٹر پر ارشد خان کے انٹرویو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کتنا پیارا ہے یہ، واقعی خوبصورتی صرف سادگی میں ہی ہے'۔