سردیوں میں پھٹی ایڑیوں سے پریشان ہیں؟
فائل فوٹوسردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بہت سی بیماریاں انسانوں کوا پنے شکنجے میں لے لیتی ہیں جن میں نزلہ،کھانسی،گلے کی خراش،ہاتھوں پیروں کا خشک ہونا اور ایڑیوں کا پھٹنا قابل ذکر ہیں۔
نرم ملائم ایڑیاں انسان کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہوتی ہیں ،لیکن سردیوں کی ابتداء میں ہی ایڑیاں خشک ہوکر پھٹنے لگتی ہیں جو کافی بدنما دکھائی دیتی ہیں۔
یہاں ہم آپ کو چند آسان طریقے بتائیں گے جو ایڑیوں کو دوبارہ نرم ملائم بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔
٭لیموں کا رس
لیموں ہر گھر میں موجود ہوتا ہے یہ پھٹی ایڑیوں کو دوبارہ اصلی حالت میں لانے کیلئے نہایت مفید ہے،تھوڑے سے گرم پانی میں لیموں کا رس ملائیں اور اس میں 10 منٹ تک اپنے پاؤں ڈبوکر رکھیں۔
اس کے علاوہ ویزلین میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بھی پھٹی ایڑیوں میں افاقہ ہوتا ہے۔
٭زیتون کا تیل
رات کو سونے سے قبل اپنی ایڑیوں پر زیتوں کے تیل کی مالش کریں اور جرابیں پہن کر سوجائیں ،یہ عمل باقاعدگی کے ساتھ کریں،اس سے آپ کی ایڑیا ں بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔
نوٹ:یہ معلومات محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔