آج دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
فائل فوٹوپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگہی کا دن منایا جارہاہے ،دنیا میں40 کروڑ سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ،اس دن کا مقصد ذیابیطس سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔
ذیابیطس انسولین کی پیداواراورفراہمی میں نقص کے باعث پیدا ہوتا ہے،بھوک کا نہ لگنا، وزن کا تیزی سے گرنا،تھکن محسوس کرنا مرض کی اہم علامات ہیں، جبکہ نامناسب خوراک ،موٹاپا،اور غیرمتوازن طرززندگی اس مرض کی اہم وجوہات ہیں ۔
رواں سال اس دن کا موضوع ''ذیابیطس پر نظر رکھنا '' رکھا گیا ہے،واضح رہے کہ دن کی مناسبت سے ذیابیطس سے بچاؤ اور آگاہی مہم کیلئے واک کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں ڈاکٹرزاورطبی ماہرین مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
یا درہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 40 کروڑ سے تجاوزکرگئی ہے،پاکستان میں3 کروڑ80لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کا شکارہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔