ارشد خان کا شاہ رخ خان کےلئے اہم پیغام
فائل فوٹواسلام آباد: سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان جنہیں لوگ چائے والا کے نام سے جانتے ہیں ، ان کی خوبصورتی کا چرچہ تا حال نہ تھم سکا،اب بھی کسی نہ کسی طرح ارشد خان خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
چند روز قبل ارشد خان کے انٹرویو پر کنگ خان کی جانب سے ٹویٹر پر کمنٹ آیا، جس میں انھوں نے ارشد خان کی سادگی کی تعریف کی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارتی اداکار بھی پاکستانی پرکشش چائے والے کے فین ہوگئے
اس کے جواب پر ارشد خان نےایک ویڈیو کے ذریعے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا ہے، ویڈیو میں ان کی سادگی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
اس ویڈیو میں ارشد خان نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی جانب سے کی جانے والی تعریف پر بیحد خوش اور شکر گزار ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
بشکریہ: برانڈ سینیریو
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔