معروف اداکارائیں جن کی بولی وڈ کو اب بھی ضرورت ہے
ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری جب سے وجود میں آئی ہے اسی وقت سے بھارت میں صنعت کادرجہ حاصل کرچکی ہے، اس انڈسٹری کے سنہرے دور کی بات کی جائے تو90 کی دہائی کا زمانہ سب سے مقبول رہاہے۔
نوے کی دہائی کے اداکار،موسیقی،فیشن ہر چیز بہترین تھی،اس زمانے میں متعدد اداکاراؤں نے بولی وڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی،تاہم اب یہ اداکارائیں صرف ٹی وی یا رئیلٹی شو میں ہی نظر آتی ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کی ضرورت فلم انڈسٹری کو آج بھی ہے۔
نوے کی دہائی میں بولی وڈ پر اپنا سکہ جمانے والی اداکاراؤں کو اگر بہترین کہانی اور مضبوط کردار کے ساتھ دوبارہ واپس لایا جائے تو کوئی شک نہیں کہ یہ آج کل کی ہیروئنز کی چھٹی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
سشمیتا سین
سابق مس یونیورس اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے،لیکن اب یہ اسکرین پر کم ہی نظر آتی ہیں ،اگر ان کیلئے سمانتھا جونز کے لیول کا کردار لکھا جائے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان کا جادو اب بھی لوگوں پر چل جائے گا۔
پریتی زنٹا
پریتی زنٹا شادی کے بعد فلموں سے بالکل ہی غائب ہوگئی ہیں ،لیکن ان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ 2017 میں وہ ماضی کے معروف اداکار سنی دیول کے ساتھ ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گی۔
رانی مکھر جی
اپنی پہلی ہی فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" سے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کرنے والی بنگالی حسینہ رانی مکھر جی کے مداح انہیں پھر سے فلموں میں دیکھنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
سونالی باندرے
فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعدسونالی اب صرف رئیلٹی شوز میں ہی نظر آتی ہیں ،لیکن اگر ان کیلئے کوئی خوبصورت کردار تخلیق کیا جائے تو وہ آج بھی شوبز پر قبضہ جما سکتی ہیں۔
پوجا بھٹ
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ90 کی دہائی میں پوجا بھٹ سے زیادہ جذباتی پرفارمنس کوئی اور دے ہی نہیں سکتا تھا ،جبکہ فلم "دل ہے کہ مانتا نہیں"میں مزاحیہ اداکاری سے انہوں نے لوگوں کے دل جیت لئے تھے،ان کے مداح آج بھی انہیں اسکرین پردیکھنا چاہتے ہیں۔
ارمیلا ماٹونڈکر
ارمیلا ماٹونڈکر کو 90 کی دہائی کی فیشن آئی کن کہا جاتا تھا ،ان کیلئے 2017 میں پرکشش باس کا کردار بہترین رہے گا۔
کرشمہ کپور
کرشمہ کپور کا شمار بولی وڈ کی بہترین صلاحیتوں کی مالک خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی کرشمہ کے حسن کا جادو آج بھی لوگوں کودیوانہ بنا دیتا ہے، ان کی دوبارہ فلموں میں واپسی ان کے مداحوں کو کافی خوش کردے گی۔
للیت دوبے
للیت دوبے نے فلموں میں مرکزی کردارنہیں کئے لیکن انہیں جو بھی کردار دیا جاتا تھا وہ اس میں اپنی پرفارمنس سے جان ڈال دیتی تھیں ،اس کی بہترین مثال فلم "زبیدہ " میں ان کی شاندار پرفارمنس ہے، ہمیں یقین ہے وہ اب بھی بہترین اداکاری کرسکتی ہیں بس ایک اچھے کردار کی ضرورت ہے۔
vagabomb.comبشکریہ
























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔