کیا آپ کے بال بھی سردیوں میں ایسے ہوجاتے ہیں؟

شائع 22 نومبر 2016 07:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر سردیوں میں لوگوں کے بال خشک اور اُڑےہوئے ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث وہ آپ کی ساری تیاری پر اثرانداز ہوجاتے ہیں اور آپ کی تیاری پر پانی پھر جاتا ہے۔

تیل کے استعمال سے بال وقتی طور پر ٹھیک تو ہوجاتے ہیں لیکن تھوڑی دیر بعد بال پھر سے اُڑے ہو ئے لگنے لگتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید آج آپ برش کرنا بھول گئے ہیں۔

آج ہم آپ کو سردیوں کے موسم میں بالوں میں سے روکھا پن دور کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔ جس سے آپ کے بال چمکدار اور خوبصورت نظر آئیں گے۔

٭ ڈرائیرشیٹ

Image result for dryer sheets for hair

اگر آپ کنگھا کرنے سے قبل اپنے برش کو ڈرائیر شیٹ سے صاف کرلیں تو اس سے آپ کے بالوں میں روکھاپن اور اُڑے ہوئے بال ٹھیک ہوجائیں گے۔

٭لوشن

Image result for drop of lotion on hand

روکھے اور خشک بالوں کو نرم کرنے کے لئے آپ 1 ڈراپ لوشن ہاتھوں میں لے کر بالوں پر پھیر لیں۔ اس سے آپ کے اُڑے ہوئے بال ٹھیک ہوجائیں گے۔

٭ ہیئراسپرے

Image result for hair spray

اگر آپ اپنے برش پر ہیئر اسپرے کرلیں تو اس سے آپ کے بال بہت اچھی طرح سیٹ ہوجائیں گے اور دن بھر آپ اپنے بالوں کی طرف سے بالکل بے فکر رہیں گے۔

٭ ربراور میٹل کے برش

Image result for rubber and metal hair brushes

ہمیشہ بالوں کے لئے ربر یا میٹل کے برش کا انتخاب کریں۔ پلاسٹک سے بنے برش آپ کے بالوں میں مزید روکھا پن پیدا کردیتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ