شاہ رخ خان کو کامیاب بنانے کے پیچھے کس شخصیت کا ہاتھ ہے؟
ممبئی:شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے ،انہیں یہ خطاب یوں ہی نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے کڑی محنت ،قسمت اور ان کی بیوی گوری خان کا ہاتھ ہے۔
شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 25 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے ،گوری نے کنگ خان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا کبھی انہیں اکیلانہیں چھوڑا،یہ ہی وجہ ہے کہ ا ن کی کامیابی میں قسمت کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں وہ کون سی وجوہات ہیں جو گوری کو ایک آئیڈیل بیوی ثابت کرتی ہیں۔
٭گوری نے کبھی شاہ رخ پر بے جا پابندیاں نہیں لگائیں ،انہیں ہمیشہ مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا یہ ہی وجہ ہے کہ شاہ رخ نےکڑی محنت کے ساتھ اپنے کام پر فوکس کیا اور آج وہ شوبز کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں۔
٭وقت اور شاہ رخ کے ساتھ گوری نے بھی اپنے آپ کو تبدیل کیا ،انہوں نے شاہ رخ کے ہر فیصلے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ،اگر کچھ غلط ہوا بھی تو وہ ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی رہیں۔
٭گوری نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے شاہ رخ کی اسٹار امیج کو کوئی نقصان پہنچے لہٰذا انہوں نے انٹیرئیر ڈیزائنر کا پیشہ اپنایا اور آج وہ ایک کامیاب بزنس وومن ہیں۔
٭بہترین بیوی ہونے کے ساتھ گوری اچھی ماں بھی ہیں انہوں نے اپنے تینوں بچوں آریان،سہانا اور ابراہم خان کی پرورش بہت اچھے انداز میں کی ہے۔
٭ایک اسٹار کی بیوی ہونا آسان بات نہیں ہے لیکن گوری نے اس مشکل کام کوبخوبی نبھایا ہے۔
























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔