اگر پارٹی میں جاتے وقت ناخن ٹوٹ جائے تو اس کو فوراً کیسے جوڑا جائے؟

شائع 22 نومبر 2016 10:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ناخن بڑھانے کا شوق تقریبا تمام خواتین کو ہوتا ہے۔ لیکن یہ شوق اس وقت دم توڑ دیتا ہے جب اچانک ناخن ٹوٹ جائے خاص کر اس وقت جب آپ کسی تقریب میں جانے کےلئے بہت محنت سے ناخنوں کو بڑھائیں  اور وہ آخر ی وقت پر ٹوٹ جائے۔

کوئی بھی شے ہو جس پر بیحد محنت کی جائے اور وہ آخری  وقت پر ساتھ چھوڑ دے تو دکھ ہوتا ہے۔

مگر اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر اب کبھی آپ کو  ایسی صورتحال  کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اگر کسی تقریب میں جانے سے قبل  آپ کا ناخن ٹوٹ جائے تو اس کو دوبارہ پہلے جیسا بنانے کےلئےایک آسان طریقہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ٹوٹے ناخن کو پھر سے جوڑنے کےلئے آپ کو درج ذیل چیزیں درکار ہیں۔

٭ ٹی بیگ

٭ فائلر

٭ بفر

٭ بیس کوٹ

٭ نیل پالش

٭ شائنر

٭ سب سے پہلے ٹی بیگ کو اوپر سے کاٹ لیں، پھر اپنے ناخن کے سائز کا ٹی بیگ کاٹ لیں۔ اپنے آدھا ناخن پر ٹی بیگ کا ٹکڑا رکھیں اور اس پر اچھی طرح بیس کوٹ لگالیں۔

٭ پھر ٹی بیگ کا شیپ اپنے ناخن کی شیپ کا کاٹ لیں اور پھر فائلر سے اس کو فائل کرلیں۔

٭ پھر بفر کی مدد سے ناخن کے شیپ کو مزید ٹھیک کرلیں۔

٭ اب اپنے ناخنوں پر بیس کوٹ لگائیں اور سوکھنے کے بعد اس پر اپنی پسند کی نیل پالش لگالیں۔

٭ جب نیل پالش سوکھ جائے تو اس کے اوپر ایک کوٹ شائنر کا بھی لگالیں۔

اس عمل سے پارٹی میں کوئی فرد بھی نہیں پہچان پائے گا کہ آپ نے ٹوٹے ہوئے ناخن کو دوبارہ جوڑا ہے۔