ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار گولڈ برگ کے معاہدے میں توسیع

شائع 22 نومبر 2016 05:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ریسلنگ کے سپر اسٹار گولڈ برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ مزید میچز کے معاہدوں کی توسیع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ بظاہر اتوار کو ہونے والی سروائیور سیریز سے پہلے ہی طے پا گیا تھا، جو اس بات کو واضح کر سکتا ہے کہ بروک لیزنر اور گولڈ برگ کے درمیان مقابلہ اتنا قلیل مدت اور یک طرفہ کیوں تھا۔

امیدیں کی جارہی ہیں کہ گولڈ برگ جنوری کی رائل رمبل میں بروک لیزنر کے مقابلے میں  ایک بار پھر دکھائی دیں۔ یا اگر بل گولڈ برگ رائل رمبل کے تیس رکنی میچ میں فاتح رہے تو بروک لیزنر کو اپنا بدلہ لینے کیلئے ریسل مینیا تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Yahooبشکریہ