بولی وڈ کی کامیاب فلمیں جنہیں ابتداء میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا
فائل فوٹوممبئی:دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ فلمیں دیکھنا پسند کرتا ہے اور کچھ لوگ تو فلموں کے اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ یہ ان کی زندگی کا لازمی جُزہوتی ہیں۔
یہاں اُن بھارتی فلموں کے حوالے سے فہرست مرتب کی گئی ہے جنہیں ابتداء میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعد میں وہ سُپر ہٹ ثابت ہوئیں۔
شعلے
فائل فوٹوبھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم "شعلے"کے بارے میں یہ جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ ابتداء میں یہ باکس آفس پر کوئی بھی کمال دکھانے میں ناکا م رہی تھی،فلم کی ریلیز کے وقت اسے لوگوں کی جانب سے کچھ خاص رسپانس حاصل نہیں ہوا تھا لیکن بعد میں بہترین مکالموں کی شمولیت کے بعد فلم بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔
سلسلہ
فائل فوٹوبولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ،ریکھا اور جیا بچن کی زندگی پر مبنی فلم سلسلہ کی ریلیز سے پہلے یہ پیشن گوئی کی جارہی تھی کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گی لیکن ہوا س کے برعکس فلم نے کچھ خاص بزنس نہیں کیا ،لیکن فلم کے گانوں 'نیلا آسمان سوگیا'،'دیکھا ایک خواب'،یہ کہاں آگئے ہم'،رنگ برسے' نے فلم کو بولی وڈ کی رومانوی فلم بنادیا۔
عمراؤ جان
فائل فوٹوبولی وڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کی بہترین فلموں میں سے ایک 'عمراؤجان'ہے جس میں ان کی جاندار پرفارمنس نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا تھا،ابتداء میں اس فلم کے حصے میں بھی ناکامی آئی تھی ،لیکن بعد میں اس نے اچھا رسپانس حاصل کرلیا۔
انداز اپنا اپنا
فائل فوٹواپریل 1994 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم 'انداز اپنا اپنا' کو بھارت کی کلاسک فلموں میں شمار کیا جاتا ہے،فلم میں عامر خان ،سلمان ،روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے اہم کردار ادا کئے تھے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فلم شروع میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
سوادیس
فائل فوٹوشاہ رخ خان کی فلم'سوادیس'سماجی مسئلے پر بنائی گئی سنجیدہ فلم تھی،کنگ خان کی اس فلم کو لوگوں نے خاص پسند نہیں کیا کیونکہ لوگ شاہ رخ کو بطور انٹر ٹینر دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں،بہرحال فلم کے ذریعے ایک اچھا پیغام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی،بعد ازا ں فلم لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔