عروہ نے فرحان کو 'ہاں' کردی

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2016 03:27pm
File Photo File Photo

پیرس:عروہ ہوکین کا شمار پاکستان کی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ نہ صرف پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں بلکہ بھارت میں بھی فلموں میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب عروہ کے مداحوں کیلئے ایک بڑی خبر ہے اور وہ خبر یہ ہے کہ عروہ نے شادی کیلئے حامی بھرلی۔

 عروہ اور معروف گلوکار فرحان سعید کافی عرصے سے ساتھ ساتھ دیکھے جارہے تھے اور حال ہی میں دونوں اداکار ایک ساتھ فرانس بھی گئے ہوئے ہیں۔ تاہم بڑی بات یہ ہے کہ فرحان سعید نے آئفل ٹاور پر گھومنے کے دوران عروہ کو پروپوز کیا اور اس پر عروہ نے بھی فرحان کو مثبت جواب دے دیا ہے۔

File Photo File Photo

فرحان سعید نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عروہ کی جانب سے 'ہاں' کی تصدیق کی ہے ۔ انسٹاگرام پوسٹ میں عروہ کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ وہ فرحان سعید کا ہاتھ بھی پکڑی ہوئی ہیں۔