بولی وڈ کی  10مشہور آن اسکرین  جوڑیاں

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2016 04:59am

srk1

بھارتی فلموں کی مقبولیت کا دارومدار کہانی،موسیقی اور رقص کے علاوہ  مرکزی کرداروں پر بھی ہوتا ہے۔جب سے  بھارتی فلم انڈسٹری  کا قیام عمل میں آیا ہے لوگ اچھے گانوں کے علاوہ  ہیرو اور ہیروئنز کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔

بولی وڈ میں کئی جوڑیاں بے انتہا مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔جن میں نمبر ون شاہ رخ کاجول کی جوڑی ہے،شاہ رخ کاجول نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی ساری فلمیں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں ،اسی طرح اور بہت سی جوڑیاں ہیں جنہیں لوگ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ جوڑیاں اپنے چاہنے والوں پر جادو کردیتی ہیں  لہٰذا ہدایت کار اور پروڈیوسر ز بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فلموں میں مشہور جوڑیوں کو ہی کاسٹ کرتے ہیں تاکہ ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔

آئیے دیکھتے ہیں بولی وڈ کی مشہور آن اسکرین جوڑیاں

شاہ رخ خان، کاجول

srk2

شاہ رخ کاجول بولی وڈ کی سب سے مقبول جوڑی ہے دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں بازیگر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،کبھی خوشی کبھی غم ،مائی نیم از خان اور کچھ کچھ ہوتاہے وغیرہ شامل ہیں ،بولی وڈ کے تقریباً تمام ہدایت کار اور پروڈیوسرز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے فلم میں ان کی موجودگی  لوگوں کو اپنی  طرف کھینچنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

شاہدکپور،کرینہ کپور

jab-we-met

بولی وڈ کے دو بہترین اداکار(کرینہ ،شاہد کپور) نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں چپ چپ کے،ملیں گے ملیں گے،اڑتا پنجاب اور فدا وغیرہ شامل ہیں لیکن فلم جب وی میٹ  میں دونوں کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا تھا۔

سلمان خان،مادھوری ڈکشٹ

hum-apke-hain-kon

بولی وڈ کے سلطان سلمان خان اور خوبصورت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو فلم ہم آپ کے ہیں کون میں بیحد پسند کیا گیا تھا لوگ انہیں  دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ،دونوں  نے فلم دل تیرا عاشق،ہم تمہارے ہیں صنم  اور ساجن میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

رنبیر کپور،دیپیکا پڈوکون

dipika

رنبیر کپور اوردیپیکا پڈوکون حالیہ دور  کی بہترین جوڑی قرار دی جاتی ہے،دونوں کے اصل زندگی میں تعلقات چاہے اچھے نہ ہوں لیکن اسکرین پر دونوں بہترین پرفارمنس دیتے ہیں رنبیر، دیپیکا نے ایک ساتھ یہ جوانی ہے دیوانی،بچنا اے حسینو اور فلم تماشہ میں کام کیا ہے۔

عامر خان،جوہی چاؤلہ

amir

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ماضی کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کی جوڑی کو ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے،دونوں نے ایک ساتھ پہلی بار فلم قیامت سے قیامت تک میں کام کیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا ،اس کے علاوہ انہوں نےفلم عشق،ہم ہیں راہی پیار کے اور تم میرے ہو میں کام کیا ہے۔

ورون دھون ،عالیہ بھٹ

warun

ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر  سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں دونوں کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا تھا ،اس کے علاوہ دونوں نے ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں بھی  کام کیا ہے،بہت جلد دونوں ایک ساتھ فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں نظر آئیں گے۔

ارجن کپور،پرینیتی چوپڑا

arjun

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا  نے صرف ایک ہی فلم عشق زادے میں کام کیا ہے،یہ دونوں کی پہلی فلم تھی ،دونوں کی جوڑی  بے انتہا مقبولیت سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

ہرتیک روشن،ایشوریا رائے

jodha-akber

ہرتیک روشن اور ایشوریا رائے نے ایک ساتھ 3 فلموں میں کام کیا ہے اور تینوں ہی باکس آفس پر بے انتہا کامیاب رہیں ،ان کی فلموں کے نام  بالترتیب دھوم ٹو،جودھا اکبر اور گزارش ہیں ،یہ جوڑی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہی ہے۔

جان ابراہیم،بپاشا باسو

john

جان ابراہیم اور بپاشا باسو نے ایک ساتھ اتنی فلمیں نہیں کیں جتنی  شہرت حاصل کی ہے،دونوں کے بارے میں یہاں تک افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ بہت جلد دونوں اداکار شادی کے بندھن میں بندھ  جائیں گےلیکن ہوا اس کے برعکس،تاہم دونوں ایک ساتھ فلم جسم،اعتباراور مدہوشی میں نظر آئے ۔

امیتابھ بچن،ریکھا

rekha

بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن اور ریکھا  کا شمار بولی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے دونوں نے ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جن میں مسٹر نٹورلال،دو انجانے،نمک حرام،سلسلہ وغیرہ شامل ہیں۔