چیز کھائیں اور لمبی عمر پائیں

شائع 25 نومبر 2016 06:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ چیز کھانے کے بہت زیادہ شوقین ہیں تویقیناً آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ چیز آپ کو  عمر دراز کر نے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چیز میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جوکہ آپ کو دل کے امراض سے بچاتا ہے اور آپ کو صحت بخش زندگی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے جو لوگ روازنہ چیز کا استعمال کرتے ہیں، ان کی عمر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ لمبی ہوتی ہے۔

ایک سوالنامے کےتحت یہ بات سامنے آئی ہے کہ اٹلی کے 800 لوگ جوکہ روزانہ چیز کھاتے ہیں ان کو ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی کوئی شکایت نہیں ہوتی جبکہ وہ افراد جو چیز کا استعمال نہیں کرتے ان کو اس قسم کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ چیز میں موجود کیمیکل (پولی مائین) کے ذریعے جسم زہریلے مواد سے بچا رہتا ہے اور یہ کیمیکل ان کے خلاف بھرپور لڑائی کرتا ہے، پولی مائین آپ کے جسم کو توانائی بخشتا ہے اور آپ کو جسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔

اس بات سے کوئی اختلاف نہیں ہے کہ چیز میں بہت زیادہ مقدار میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور کچھ لوگوں کو یہ نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ افراد جو چیز سے پرہیز کرتے ہیں وہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں یا لمبی عمر پاتے ہیں۔

پولی مائین چیز کے علاوہ دوسرے کھانوں میں بھی پایا جاتا ہے جیسے مٹر ، سوئیٹ کارن اور اناج سے بنی ہوئی چیزیں وغیرہ

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ