کیا آپ بھی اپنے آپ سے باتیں کرتے ہیں؟
فائل فوٹوکچھ لوگوں کو اپنے آپ سے باتیں کرنے کی بہت زیادہ عادت ہوتی ہے۔ وہ گھر میں چھپ کر بھی خود سے باتیں کرتے ہیں اور آفس جاتے ہوئے راستے میں ، چہل قدمی کرتے ہوئےیا پھر شاپنگ کرتے ہوئے اپنے آپ سے باتیں کرنے میں ان کو کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔
خود سے باتیں کرنا دوسرے لوگوں کو عجیب لگتا ہے لیکن لوگ اس کے اتنی عادی ہوجاتے ہیں کہ ان کو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ دوسرے لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں۔
اگر آپ خود سے باتیں کرتے ہیں تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اپنے آپ سے باتیں کرنا ذہانت کی نشانی ہوتی ہے۔
ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اپنے آپ سے باتیں کرنا لوگوں کےلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خود سے باتیں کرنا آپ کی دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اگر آپ کبھی شاپنگ کرنے جائیں اور جو چیز آپ ڈھونڈرہے ہوں وہ آپ کو مل نہ رہی ہو تو آپ اس چیز کا نام تھوڑی تیز آواز کے ساتھ لے کر ڈھونڈیں تو وہ شے آپ کو جلدی اور باآسانی مل جا ئے گی۔
اپنے آپ سے باتیں کرتے ہوئے آپ اپنی کئی پریشانیوں کا حل نکال سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کسی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں تواس مسئلے کو اندرونی دماغ سے آنے والی آوازوں کے ذریعے ڈسکس کرلینے سے آپ اس سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
خود سے باتیں کرنے والے افراد اپنے مقاصد میں زیادہ جلدی کامیاب ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنے آپ کو اندرسے حوصلہ افزائی دیتے رہتے ہیں، وہ اپنے مقاصد میں جلدی کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ایسے افرا د منفی سوچوں کو اپنے دماغ میں نہیں آنے دیتے اور مسلسل اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں پر عزم رہتے ہیں۔
بشکریہ: برائٹ سائٹ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔