ملائکہ نے اپنے اور ارجن کے رشتے کی حقیقت بیان کردی

شائع 25 نومبر 2016 09:43am

malaika-colaj

ممبئی:بولی وڈ وہ جگہ ہے جہاں رشتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ،یہاں دوستیاں اور رشتے جتنی جلدی بنتے ہیں اُتنی جلدی ٹوٹ جاتے ہیں ،لیکن کچھ رشتے کافی طویل مدت تک چلتے ہیں جنہیں دیکھ کر حیرت کے ساتھ رشک بھی ہوتا ہے۔

اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی بیوی ملائکہ اروڑا خان کا رشتہ بھی کچھ ایسا ہی تھا جو 18 سال کی طویل مدت پر مشتمل تھا لیکن رواں سال کی ابتداء میں دونوں کے درمیان علیحدگی نے تمام لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی علیحدگی کی وجہ بولی وڈ اداکار ارجن کپور کو قرار دیا جارہا تھا تاہم ملائکہ نے اس بارے میں کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا تھا۔

لیکن اب  انہوں نےایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے  اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ  میں اور ارجن بہت اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ ہمارے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے،لیکن لوگ اس دوستی کا کچھ اور مطلب نکال رہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔

واضح رہے کہ  ارجن کو کئی بار ملائکہ   کے اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کی بناء پر بھارتی میڈیا نے دونوں (ملائکہ، اربازخان)کی علیحدگی کی وجہ ارجن کپور کو قرار دیا تھا۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس