ان 6 طریقوں پر عمل کرکے آپ کمر درد سے چھٹکارا پا سکتے ہیں

شائع 26 نومبر 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج کل ہر دوسرا شخص کمر درد کا شکار نظر آتا ہے، یہ درد  ایک بار جسم کا حصہ بن جائے تو مشکل سے ہے ختم ہوتا ہے ، کمر میں در د رہنے کی بڑی وجہ غیر صحت بخش غذا اس کے علاوہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا ہے۔

کمردرد کی کئی دوسری وجوہات بھی  ہوسکتی ہیں۔ جیسے زیادہ دیر تک بیٹھے یا لیٹے رہنا، دیر تک چہل قدمی کرنااور  زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے بھی  درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔

اگر آپ درج ذیل طریقہ کارپر عمل کرتے رہیں تو اس سے آپ کو کبھی کمر میں درد کی شکایت نہیں ہوگی چاہے آپ جتنی دیر بھی کھڑے رہیں یا بہت دیر تک کام کرتے رہیں،  کمر درد سے آپ کو بالکل چھٹکارہ مل جائے گا۔

٭ ورزش

Image result for physio ball

اگر آپ نے دن کا زیادہ حصہ موبائل استعمال کرتے ہوئےیا کمپیوٹر پر دیر تک بیٹھ کر گزرا ہےتو لازمی طور پر آپ کمر کے درد سے دوچار ہوں گے۔ لہذا صبح اٹھنے کے بعد اور رات کو سونے سے قبل آپ فیزیو بال پر 2 منٹ کےلئے لیٹیں۔ اس سے کمر کے درد میں بہت آرام ملے گا۔

٭ چہل قدمی

Image result for walking

ہرروز چہل قدمی اپنا معمول بنا لیں۔ روزانہ 10 منٹ کی واک آپ کو کمردر سے نجات دلاسکتی ہے۔

٭ گہری سانس لیں

Image result for deep breath

دن میں ایک بار کسی پرسکون ماحول میں بیٹھ کر 15 سیکنڈ تک گہری سانس لیں۔اس سے آپ کا تمام تر ذہنی دباؤ ختم ہوجائے گا اور آپ کوکمر درد میں بھی آرام ملے گا۔

٭برف کا استعمال

Image result for ice cubes

اگر آپ کے کمر میں بہت شدید درد ہورہا ہے تو آپ متاثرہ حصے پر برف سے مساج کریں۔ اس سے آپ کو درد میں آرام ملے گا۔

٭ سیک کریں

Image result for hot water bottle for back pain

اگر برف کے مساج سے بھی درد نہیں جارہا تو کسی کپڑے کو گرم کرکے اپنی کمر پر رکھیں اور اچھی طرح سیک لیں۔ متاثرہ حصے پر گرم کپڑے سے 15 منٹ تک سیک لگائیں۔

٭ ہلدی کی چائے

Image result for turmeric tea

اگر آپ اپنی ڈائٹ میں ہلدی کا استعمال بڑھا دیں تو اس سے آپ کو کمردرد میں واضح فرق نظر آئے گا۔ 1 گلاس میں 3 چمچے ہلدی کے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور دن میں 3 بار اس کو استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

بشکریہ: فٹنس میگزین