اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی
فائل فوٹواسرائیل کی جانب سے سرتوڑ کوششوں کے باوجود جنگلات میں لگی آگ کنٹرول سے باہر ہے،ملک کے کئی علاقے آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے آگ لگانے کے شبے میں دو درجن سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
امریکا کا جدید طیارہ بوئنگ سپر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے سمیت کچھ علاقوں میں آگ کو محدود کیا گیا، اس کے باوجود کئی شہروں میں آگ کنٹرول سے باہر ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں فلسطینی فائر فائٹرز اور روس، ترکی، اٹلی، کروشیا، یونان اور قبرص کی ایمرجنسی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔