ناریل پانی کے ناقابل یقین فائدے
فائل فوٹووہ ممالک جہاں بہت زیادہ گرمی پڑتی ہے وہاں کے لوگ ناریل پانی کے فوائد سے اچھی طرح واقف ہیں اور اس کا استعمال جاری رکھتے ہیں۔
ناریل پانی ایک بہترین اور صحت بخش ڈرنک ہےاس میں کم مقدار میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ اس میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈینٹ ، امینو ایسڈ ، انزائمز، وٹامن بی کمپلیکس اور منرلز جیسے زنک، میگنیز، آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
یہ پانی مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بوتل میں موجود ناریل پانی کے بجائے اصلی ناریل کا پانی آپ کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ آپ مختلف ڈرنکس میں ڈال کر اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔
ناریل پانی کے مزید کیا فائدے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
٭ سر درد کیلئے مفید

ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے اکثر لوگوں کو مائیگرین اور سردرد کی شکایت رہتی ہے۔ اس پانی کے ذریعے آپ کی باڈی ڈی ہائیڈریٹ رہتی ہے۔ چونکہ اس میں میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے لہذا اس کے ذریعے آپ کو مائیگرین میں بہت آرام حاصل ہوسکتا ہے۔
٭ بلڈ پریشر کنٹرول

اس ڈرنک کے ذریعے آپ کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ اگر آپ کو بلڈ پریشر بہت ہائی رہتا ہے تو آپ اس ڈرنک کو دن میں 2 بار استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ خالص ناریل کا پانی پئیں، بوتل والے پانی سے احتیاط کریں۔
٭ دل کی حفاظت

ناریل کا پانی کولیسٹرول سے بالکل پاک ہوتا ہے اور یہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس ڈرنک کے استعمال سے دل کے امراض ہونے کے خدشات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔
٭ وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ

چونکہ اس میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں اور یہ نظام ہاضمہ کے لئے بھی فائدہ مند ہ ہے اس کے ذریعے آپ باآسانی وزن کم کرسکتے ہیں۔
٭ دیر تک جوان رکھتا ہے

اس ڈرنک کے ذریعے آپ کی جلد تروتازہ اور نرم وملائم بن سکتی ہے۔ اس ڈرنک کو پینے سے بھی اور اس پانی کے پیسٹ بناکر جلد پر لگانے سے بھی دونوں طریقوں سے آپ کی جلد خوبصورت بن سکتی ہے۔ ایک کپ ناریل کے پانی میں 2 چائے کے چمچے سندل ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں۔ جب پیسٹ خشک ہوجائے تو پانی سے چہرے کو صاف کرلیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔