اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے نے اٹھایا بڑا قدم
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کا زمانہ ہوا پرانا اب ان کے بچوں کا دور ہے،ان کی بڑی بیٹی اتھیا شیٹھی فلموں میں قدم رکھ چکی ہیں جبکہ بیٹے آہان شیٹھی بھی یہ ہی پروفیشنل اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق آہان بہت جلد بولی وڈ کے معروف ہدایت کار ساجد ناڈیا والا کی ایکشن فلم سے فلموں میں قدم رکھنے والے ہیں،لیکن فی الحال وہ اداکاری کی مزید تربیت حاصل کرنے لندن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آہان ایکشن کی اسپیشل ٹریننگ حاصل کرنے گئے ہیں،وہ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ مارشل آرٹس کے فن میں بھی مہارت حاصل کریں گے،آہان لندن میں 6 ماہ کا عرصہ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ سنیل شیٹھی کی بڑی بیٹی اتھیا شیٹھی فلم "ہیرو"کے ذریعے انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں ان کی فلم خاص کامیابی تو حاصل نہیں کرسکی تھی لیکن اتھیا کی اداکاری کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔