امیتابھ کی  فلم "پنک"کی اقوام متحدہ میں اسپیشل اسکریننگ

شائع 28 نومبر 2016 06:39am

pink

ممبئی:خواتین پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے بنائی گئی  بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم"پنک" منفرد موضوع اور کہانی کے باعث اقوام متحدہ کی تو جہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ اقوا م متحدہ  کی جانب سے ہیڈ کوارٹر  نیویارک میں  فلم کو اسپیشل اسکریننگ کی  دعوت دی گئی ہے ۔

فلم میں امیتابھ  نے  وکیل کا کردار کیا ہے ،جبکہ تاپسی پنو،اینڈریا تارینگ اور کیرتی  کلہاری  نے بھی اہم کردار کئے ہیں۔

فلم کی کہانی بھارتی شہر دہلی میں رہائش پزیر 3 خواتین کے گرد گھومتی ہے،جو چند بااثر افراد کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔

بشکریہ :انڈین ایکسپریس