جلد بوڑھا کرنے والی 6 عام عادتیں

شائع 28 نومبر 2016 09:04am
فائل فوٹو فائل فوٹو

دنیا میں موجود تمام انسا نوں خصوصاً خواتین کو ہمیشہ یہ فکر لاحق رہتی ہے  کہ وہ جلد بوڑھی نہ ہوجائیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ  عمر وقت کے ساتھ آگے بڑھتی ہے یہ قدرتی عمل ہے اسے روکا نہیں جاسکتا۔

لیکن عمر بڑھنے کی رفتار کو چند  احتیاطی  تدابیر اپنا کر  کم ضرور کیا جا سکتا ہے،لوگ  ورزش ،مناسب غذا  اور اپنی صحت کا خیال رکھ کر جسم اور چہرے پر وقت سے پہلے نظر آنے والی بڑھاپے کی نشانیوں  کو ختم کرسکتے ہیں۔

تاہم انسانوں میں  چند  عام عادتیں ایسی  ہوتی ہیں جو جلد کو بڑھاپے کی طرف لے جاتی ہیں اور لوگ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں ۔

یہاں جِلد کو جَلد بوڑھا کرنے والی 6 عام عادتوں کے بارے میں ویڈیو پیش کی جارہی ہے اسے  دیکھنے کے بعد  آپ لازمی ان عادتوں کو اپنانے میں احتیاط کریں گے۔

نوٹ:یہ تحریر اور ویڈیو محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے