یہ 5 چیزیں فیس بک پر پوسٹ کرنے سے آپ کی شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے

شائع 30 نومبر 2016 08:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سوشل میڈیا دن بہ دن تیزی سے مقبولیت پارہا ہے اور فیس بک تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس میں سب سے آگے ہے۔ زیادہ تر لوگوں کی پسندیدہ ویب سائٹ یہی ہے اس لئے یہ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

فیس بک کے ذریعے  لوگ اپنے کئی پرانے جاننے والوں سے مل چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ دورداراز کے رشتے داروں سے بھی رابطے میں رہتے ہیں۔

کچھ لوگ فیس بک کو بالکل پرسنل ڈائری سمجھتے ہیں اور اپنی زندگی سے متعلق ہر ایک چیز اس پر پوسٹ کردیتے ہیں بغیر یہ سوچے سمجھے کہ فیس بک پر پرائیوسی آئے دن تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں جو کچھ آپ پوسٹ کررہے ہوتے ہیں وہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کررہا ہوتا ہے اور یہ بیان کررہا ہوتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں؟ اگر نہیں تو درج ذیل بیان کی جانے والی باتوں کو غور سے پڑھیں کیونکہ ان چیزوں کے پوسٹ کرنے سے آپ ذہنی مریض قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

٭ روزانہ سیلفی پوسٹ کرنا

Image result for posting selfie on fb

وہ افراد جو تقریباً روز اپنی سیلفی پوسٹ کرتے ہیں ان کے بارے میں لوگ یہ سوچنے لگتے ہیں کہ یہ شخص اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھتا ہے اور اپنی خوبصورتی پر ناز بھی کرتا ہے جب ہی روزانہ کی بنیاد پر سیلفی فیس بک پر پوسٹ کررہا ہوتا ہے۔

٭ اقوال پوسٹ کرنا

Image result for posting things on facebook

سلیفی کے علاوہ کچھ لوگ فیس بک پر اقوال وغیرہ بھی پوسٹ کرتے ہیں۔ جس کے ذریعے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کی سوچنے کی صلاحیت کیسی ہے۔ اگر کوئی مثبت چیزیں پوسٹ کررہا ہےتو وہ سلجھا ہوا اور پرسکون مزاج کا انسان ہوسکتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے اقوال بھی  پوسٹ کرتے ہیں  جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ  وہ کتنے دانشور اور دوسروں سے بہتر ہیں۔

٭ ہر جگہ جانے کا چیک ان

Image result for check in fb images

اگر آپ جم، اسپتال ، شاپنگ یا کہیں بھی جانے کا چیک ان لگاتے ہیں یا لوگوں کو اپنی کامیابیوں کے حوالے سے وقتاً فوقتاً بتاتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دوسرے لوگ مغرور اور نفسیاتی مریضوں کے زمرے میں شمار کرنے لگتے ہیں۔

٭ جب لوگ آپ کی پوسٹ پر کمنٹ نہ کریں

Image result for no comment and likes on fb status

کچھ لوگوں کی پوسٹ پر کمنٹ اور لائکس نہیں آتے تو وہ اس بات پر بگڑ جاتے ہیں اور انہیں غصہ آنے لگتا ہے۔ اکثر لوگ دوسروں کو میسج بھی کردیتے ہیں کہ میری فلاں پوسٹ پر کمنٹ اور لائک ضرور کرنا۔

٭ فیس بک اسٹیٹس

Image result for facebook status

فیس بک اسٹیٹس کے ذریعے انسان کی شخصیت عکاسی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو مایوسی بھرے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں ان لوگوں کی شخصیت منفی ہوتی ہے اور ایسے لوگ دوسروں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔