نزلہ۔۔معمولی نظرآنیوالی جان لیوابیماری

شائع 05 جنوری 2016 09:09am

flue0000000000

جرمنی:انسانی جسم میں ہزاروں بیماریاں پائی جاتی ہیں جن سے وہ لاعلم ہے،انسانی جسم میں پائی جانے والی سب سے معمولی بیماری ہے نزلہ زکام۔

لیکن انسان اسے بیماری سمجھتا ہی نہیں اسلئے اس کا علاج بھی نہیں کرتا یہاں تک کہ یہ بیماری بڑھ کر ناسور بن جاتی ہے اورتب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاہے بیماری کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے،انہوں نے نزلہ زکام کے بارے میں کہا کہ نزلے کاوائرس ان افراد پر اٹیک کرتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو۔
اس کا آغاز گلے کی خراش سے ہوتا ہے اور اگر فوری علا ج نہ کروایا جائے تویہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے،نزلہ کاکان پر بہت شدید اثر ہوتا ہے اور بہت تکلیف دیتا ہے۔

ear-pain0000000

جرمنی کے شہر بیلی فیلڈکلینک میں کئی سالوں سے ریسرچ کرنے والے ای این ٹی ڈاکٹر پروفیسر ہولگر سود ہوف جو چیف فزیشن بھی ہیں کا کہنا ہے کہ جب وائرس کا اٹیک ہوتا ہے تو اکثر گلا اور ناک اس کا ٹارگٹ ہوتے ہیں بعد میں یہ بیکٹیریا کانوں میں پھیل جاتے ہیں جو سپر انفیکشن کا روپ دھارلیتے ہیں ۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن کی صورت میں فوری معالج سے رجوع کرنا چاہئے ،اگر علاج نہ کروایا جائے تو یہ خطرناک بیماری کا روپ دھار لیتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کی صورت میں فوراً اینٹی باﺅٹک لینی چا ہئیں ۔

antibiotics_tips00000000000

اس کے علاوہ احتیاط بہت ضروری ہے نزلہ ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو گرم رکھیں،بھاپ لیں اور وکس کا ستعمال کریں۔