رواں سال دلوں پر راج کرنے والی مشہورآن اسکرین جوڑیاں

شائع 01 دسمبر 2016 08:10am

man-mayal

سال 2016 اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔یہ سال پاکستان ڈرامہ ا نڈسٹری کیلئے بہت ہی اچھا ثابت ہوا،بہت سے ڈرامے بنے جن میں سے کچھ لوگوں کو پسند آئے جبکہ کئی ڈراموں نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی۔

اس  سال شوبز انڈسٹری پر چند بہترین آن اسکرین جوڑیاں لوگوں کی محبت اور بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

آئیے ان  آن اسکرین جوڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں

ہمایوں سعید،مہوش حیات

dil-lagi

پاکستانی نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامےمیں اپنی بہترین پرفارمنس  سے چھا جانے والے اداکارہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی کو لوگوں نے بے تحاشہ پسند کیا۔

ڈرامے کی پہلی قسط سے ہی دونوں نے لوگوں پر جادو کردیا تھا یہ ہی وجہ ہے کہ 2016 کی مشہور آن اسکرین  جوڑیوں  میں ہمایوں اور مہوش   کا نام بھی شامل ہے۔

صباء قمر،زاہد احمد

besharam

پاکستان کی مشہور آن اسکرین جوڑیوں کی بات ہو اور صباء قمر اور زاہد احمد کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔

ایک نجی چینل  سے نشر ہونے والے ڈرامے میں دونوں کی اداکاری کو بیحد پسند کیا گیا تھا،اس ڈرامے کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں  ایک خوبصورت آن اسکرین جوڑی کا اضافہ ہوگیا۔ یقیناً مستقبل میں  لوگ انہیں مزید ڈراموں میں ایک ساتھ دیکھنا چاہیں گے۔

فرحان سعید،عروہ حسین

udari

فرحان اور عروہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف ٹی وی کی مشہور جوڑی ہے بلکہ حقیقت میں بھی ایک خوبصورت کپل ہے کیونکہ سننے میں آ رہا ہے کہ دونوں  بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے میں دونوں کی اداکاری بیحد پسند کی گئی تھی۔

حمزہ علی عباسی،مایا علی

man-mayal

رواں سال  کے ایک اور مقبول ڈرامےکی مشہور جوڑی منو اور صلاح الدین (حمزہ علی عباسی ،مایا علی) کا شمار رواں سال کی  بہترین آن اسکرین جوڑیوں میں ہوتا ہے، جس نے ڈرامے کے اختتام تک لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔

 trendsinpk.comبشکریہ