انسانی جسم کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق
فائل فوٹوانسانی جسم ایک پیچیدہ قسم کی مشین ہے جسے طبی ماہرین تاحال مکمل طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مختلف ماہرین ، اسپیشلسٹ اور سائنسدان انسانی جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔
آئیے انسانی جسم میں کے بارے میں چند حیرت انگیز معلومات پڑھتے ہیں
٭انسان کےمنہ میں موجود بیکٹریا کی تعداد زمین پر موجود انسانوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
٭ انسانی ناخن پر اگر' چاند' موجود نہ ہوتو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کے ناخن کمزور ہیں اور جلد ٹوٹنے والے ہیں۔یہ آپ کے جسم میں تھائیرائیڈ کے مسئلہ کی بھی نشان دہی کرتا ہے۔
٭انسانی جسم میں موجود خون 24 گھنٹوں میں تقریباً 19،312 کلومیٹر کی مسافت کے برابر گردش کرتا ہے۔
٭جسم میں موجودنسوں کی لمبائی تقریباً75 کلو میٹر ہوتی ہے۔
٭انسان ایک دن میں تقریباً 20ہزار بار سانس لیتا ہے۔
٭انسانی آنکھ ایک کروڑکے قریب رنگوں میں تمیز کرسکتی ہے لیکن ہمارا دماغ اتنے سارے رنگوں کو یاد نہیں رکھ سکتا۔
٭انسانی دل ایک سال میں ساڑھے تین کروڑ بار دھڑکتا ہے۔
٭ہر سال انسانی جسم سے 10 لاکھ کے قریب اسکن سیلز جھڑ جاتے ہیں،جو تقریباً 2 کلو کے قریب ہوتے ہیں۔
٭انسانی چھینک کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
٭ایک انسانی بال ایک اوسط سائز کے سیب کا وز ن اٹھا سکتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔