فلم فتور کا پہلا ٹریلر جاری

شائع 05 جنوری 2016 05:24pm

fitoor

ممبئی:بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف پہلی بار عاشقی ٹو کے ہیرو ادیتیا رائے کپور کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔ دونوں کی فلم فتور کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم نگری ممبئی میں منعقدہ تقریب میں بالی ووڈ فلم فتور کا پہلا ٹریلر لانچ کردیا گیا،ایونٹ میں بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف، ادیتیا رائے کپور اور تبو سمیت فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے بھی شرکت کی۔

فلم کی کہانی گریڈ ایکسپیکٹیشنز ناول سے ماخوذ ہے۔فلم فتور میں کترینہ کیف اور ادیتیا رائے پہلی بار ساتھ اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

فلم فتور میں کترینہ فردوس کے روپ میں جبکہ ادیتیا نور کا کردار نبھارہے ہیں، فلم بارہ فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔