وسیم اکرم اور شنیرا اداکاری کے میدان میں
پاکستان ٹیم کے مشہور کھلاڑی اور سابق کپتان و سیم اکرم نے کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب اداکاری میں قدم رکھا ہے۔
ا سٹار کرکٹر، اپنی بیوی شنیرا کے ساتھ سلمان احمد کے نئے گانے کی ویڈیو میں نظر آئیں گے۔ سلمان احمد اپنے گانے 'دور بہت دور' کے ذریعے جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ ہفتے حویلیاں میں بدقسمت طیارے کے حادثے میں انتقال کر گئے۔
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ پر مبنی گانے کا حصہ 16 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ گانا مشہور بینڈ 'جنون' کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر بنایا گیا ہے ۔
لاہور میں مقیم فوٹوگرافر-فلمساز حمزہ یوسف ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان صوفیانہ لباس میں نظر آئیں گے جبکہ وسیم اکرم نے کالے رنگ کا کورٹ اور ان کی اہلیہ شنیرا سفید فراک میں نظر آئیں گی۔
ہدایت کار یوسف کے مطابق انہوں نے گانے کو تین حصوں پر مشتمل کیا اور اور گانے کا اہم مقصد تحریک نسواں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔
ہر انسان کی زندگی میں فرار کا راستہ موجود ہے جسے ہدایت کارنے مجازی دروازے کا نام دیا ہے۔
After 3 days of mourning, JJ would've wanted me to move forward in hope & freedom. the journey is the destination https://t.co/9chgJ3nP4s
— salman ahmad (@sufisal) December 11, 2016
Junoon - Door - Behind The Scenes video 2016 from humza yousaf on Vimeo.
واضح رہے کہ یہ گانا 16 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن جنون نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اسے ریلیز کردیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔