وزن کم کرنے والا جادوئی سوپ

شائع 16 دسمبر 2016 07:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج کل جنک فوڈ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور لوگ اس کو پسند بھی بہت زیادہ کرتے ہیں اسی لئے ہر ویک اینڈ پر لوگ جنک فوڈ ضرور کھاتے ہیں اوراپنا ویک اینڈ انجوائے کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو جنک فوڈ کھانے کی اتنی عادت ہوگئی ہے کہ وہ گھر کا کھانا کھانے کے بجائے آئے دن باہر سے آڈر کر کے کھانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

اتنا جنک فوڈ کھانے کے بعد آخر میں سب کو ایک ہی پریشانی لاحق ہوتی ہے اور وہ بڑھا ہواوزن ہے۔ چونکہ غیر معیاری کھاناکھانے سے کیلوریز اتنی زیادہ بڑھ جاتی ہیں کہ آپ کے جسم میں ضدی فیٹس جمع ہوجاتے ہیں اور یہ مشکل سے ہی آپ کا پیچھا چھوڑتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لئے لوگ جتن پر جتن کرتے رہتے ہیں لیکن اس کا حاصل حصول کچھ نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ وزن کم کرنے کےلئے غذائیت سے بھرپور غذا بالکل ترک کردیتے ہیں جس کے باعث ان کے جسم میں کمزوری ہونے لگتی ہے اور وزن بھی کچھ خاص کم نہیں ہوتا۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے جادوئی سوپ کی ترکیب بتائیں گے جس کو روزانہ پینے سے آپ اپنے وزن میں بہت جلدی واضح فرق دیکھیں گے اور یہ سوپ غذائیت سے بھی بھرپور ہے۔

سوپ کےلئے اجزاء نیچے بیان کی جارہی ہیں۔

جو کا آٹا                           2  کھانے کے چمچے

بند گوبھی (ابل کر پیس لیں)       2 کھانے کے چمچے

زیتون کا تیل                        1 کھانے کا چمچہ

لہسن پسا ہوا                        آدھا چائے کا چمچہ

کالا نمک                             حسب ذائقہ

کالی مرچ                           آدھا چائے کاچمچہ

:ترکیب

٭ زیتون کے تیل میں جو کا آٹا ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

٭ اس کے بعد ایک پین میں ایک کپ پانی شامل کریں ، پھر اس میں بند گوبھی، لہسن، کالا نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔

٭ تمام اجزاء کو ہلکا سا پکا لیں۔

یہ سوپ روزانہ استعمال کرنے سے آپ کو اپنے وزن میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔