عامر خان کی اہلیہ کا اصل مسئلہ سسرال والے نہیں بلکہ" مائیکل جیکسن" ہیں

شائع 16 دسمبر 2016 07:31am

faryal

معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم  اور ان کے سسرال والوں کے درمیان اختلافات اب شدت اختیار کرگئے ہیں۔

فریال نے گزشتہ کچھ عرصے پہلے اپنے سسرال والوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ساس سسر کی جانب سے بے جا روک ٹوک بھی کی جاتی ہے۔

اسنیپ چیٹ پر فریال اپنےاو  پر ہونے والے ظلم وستم کی داستان شئیرکرنےکے بعد لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی تھیں کہ اچانک عامر کے والدین اپنا موقف سامنے لے کر آگئے اور میڈیا کو اپنے دفاع میں بیانات دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے ان کی بہو پر کسی قسم کا ظلم نہیں ہوا، فریال جھوٹ بول رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:باکسر عامر خان کے والدین فریال کا سچ سامنے لے آئے

تاہم حال ہی میں اس تمام صورتحال میں ایک اور نیا موڑ آیا ہے ،فریال نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جھگڑے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی نند اور دیور انہیں فیک یعنی جعلی کہتے ہیں اس کے علاوہ وہ انہیں "مائیکل جیکسن"بھی کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نیچر ایسی نہیں ہے کہ میں گھریلو جھگڑے کو سب کے سامنے لے کر آؤں ،لیکن میرے دیور ہارون نے 3 سال قبل (پلاسٹک سرجری کے بعد)میرا موازنہ مائیکل جیکسن سے کرنا شروع کردیا۔

اس دوران میں حاملہ تھی ،انہوں نے  ٹو یٹر پر کہا کہ"کون کہتا ہے مائیکل جیکسن اب  دنیا میں نہیں رہے ،وہ تو ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں،یہ سب سن کر مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا۔

Mrs Khan spoke out after it was revealed she was allegedly tormented by her husband¿s brother Harroon three years ago when he compared her to Michael Jackson

In another apparent insult posted in October, Harroon said: ¿I'm sure in Islam it says you shouldn't change your features you should live the way you been born'

لیکن میں نے خاموشی اختیار کیے رکھی اور سوچا کہ میرے چُپ رہنے سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، میرے گھر والوں کی جانب سے مجھے ٹارچر کیا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے:باکسر عامر خان کی اہلیہ تشدد کا شکار

واضح رہے کہ اس تمام صورتحا ل پر  باکسر عامر خان نہایت پریشان ہوگئے تھے اور ٹویٹر پر اپنی بیوی اور والدین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ جھگڑا ختم نہیں ہوا تو  وہ اپنے شوہر اور بیٹے کو کھو دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: گھریلو تنازع:باکسر عامر خان چُپ نہ رہ سکے

بشکریہ ڈیلی میل ڈاٹ کام