ملکی سنیما گھروں کا بھارتی فلموں پر پابندی ہٹانے کا اعلان

شائع 18 دسمبر 2016 01:36pm
File Photo File Photo

کراچی :سینما گھروں کے مالکان نے بھارتی فلموں پر خود ساختہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوریز لاشاری کا کہنا ہے پابندی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوریز لاشاری کے مطابق سینما گھروں کے مالکان اور ڈسٹریبیوٹرز امپورٹرز نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے خلاف بھارتی فلموں پر خودساختہ پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا، جو کہ انیس دسمبر سے ختم کی جاری ہے۔

 سینما مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا مقصد پیغام پہنچانا تھا، مگر اب وقت آگیا ہے کہ اختلافات بھلا کر آگے بڑھا جائے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں پر پابندی سے سینما مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔