عامر بیوی اور گھر والوں کی لڑائی میں ریفری بن گئے
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ اور گھروالوں کی لڑائی میں ریفری بن گئے۔ امریکا میں اپنی فاؤنڈیشن کےچیریٹی ڈنرکےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر نے امید ظاہر کی کہ اہل خانہ اوراہلیہ کے درمیان تنازع جلد از جلد حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پھر سے ایک خاندان کی طرح رہنا چاہتے ہیں اورانہیں یقین ہے کہ انشاء اللہ ایک دن ایسا ضرورہوگا۔ عامر نے کہا کہ ان کیلئے اپنی فیملی سےالگ رہنا سب سےمشکل کام ہے۔
یاد رہے کہ عامرکی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کے اہل خانہ کے درمیان گزشتہ کئی روز سے گھریلو جھگڑا چل رہا ہے، جس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پرالزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فریال نے مرتے دم تک عامرکے سا تھ رہنے کا اعلان کیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔