سلمان خان کے ساتھ کارمیں موجود پُراسرارلڑکی کون ہے؟

شائع 19 دسمبر 2016 06:55am

salman10

ممبئی:بولی وڈ کے سلطان سلمان خان  اپنی دوستوں اور شادی کو لے کر ہمیشہ خبروں رہتے ہیں،ان کی حالیہ گرل فرینڈ لولیا وینتر  کے ساتھ ان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی ۔

دونوں کی جانب سے آخری بار دئے گئے بیان کے مطابق وہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں  کہ لولیا دلبرداشتہ ہوکر انڈیا سے چلی گئی ہیں۔

لیکن اب لولیا واپس آچکی ہیں  اور نہ صرف واپس آچکی ہیں بلکہ سلمان کے ساتھ دیکھی بھی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز  بھارتی بزنس مین کی جانب سے دی جانے والی پارٹی  میں سلمان کے ساتھ ان کی گاڑی میں ایک پُراسرار لڑکی کودیکھا گیا  غور کرنے پرپتہ چلاکہ  وہ کوئی اور نہیں بلکہ لولیا وینتر تھیں۔

کار سے اترتے وقت جب لوگوں نے ان کی تصاویر لینی چاہیں تو سلمان تھوڑے غصے میں آگئے۔

تاہم دونوں کی ایک ساتھ پارٹی میں اینٹری کی تصا ویر نے بھارتی میڈیامیں ہلچل مچادی ہے،اور افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ انہوں  نے اپنے رشتے کو ایک بار پھر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصاویر دیکھئے

salman1

salman2

salman3

salman4

salman5

salman6

salman7

salman8

s11

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام