پورٹوریکوکی حسینہ اسٹیفنی نے مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا
میری لینڈ :پورٹوریکوکی اسٹیفنی ڈل ویئل نے ریپبلکن کی حسینہ کومات دے کرمس ورلڈ 2016 کا اعزاز اپنے نام کیا۔
امریکی ریاست میری لینڈ میں مس ورلڈ 2016 کےمقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں100 سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔
سال 2016کی مس ورلڈ کا اعزاز لاطینی امریکی ملک پورٹو ریکو کی اسٹیفنی ڈل ویئل نے جیت لیا۔
انیس سالہ اسٹیفنی جیتنے پرخوشی سے نہال ہوکررونے لگیں،نومنتخب حسینہ کو 2015کی مس ورلڈ میریا لالا گونا نے تاج پہنایا۔
واضح رہے کہ اسٹیفنی نے مستقبل کے حوالے سے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نام بنانا چاہتی ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔