ٹوتھ برش کے انوکھے استعمالات

شائع 19 دسمبر 2016 09:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ٹوتھ برش کو لوگ عموماً دانت برش کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، مگر اس کی خاصیت یہ ہےکہ صرف دانت صاف کرنے کےلئے نہیں ہوتا بلکہ اس سے آپ گھر کی دیگر چیزیں بھی صاف کرسکتے ہیں۔

 آپ اب تک کچن کے چولہے، ٹائلز اور فریج وغیرہ اسفنج یا ڈسٹر سے صاف کرتے آرہے ہوں گے۔ لیکن یہ تمام چیزیں ٹوتھ برش سے زیادہ صاف ہوسکتی ہیں ۔

گھر میں موجود کون سی چیزوں کو آپ ٹوتھ برش کے ذریعے صاف اور چمکدار بناسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ چولہا

Image result for Stove topsٹوتھ برش کے ذریعے آپ سخت اور مشکل داغوں کو باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔ اکثر چولہوں پر کھانا پکاتے ہوئے گر جاتا ہے جو دیگر تک گرے رہنے سے چولہوں پر جم جاتا ہے اور اس کو صاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ جما ہوا کھانا آپ ٹوتھ برش کے ذریعے باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔

٭ٹائلز کی صفائی

Image result for cleaning Grout tiles

اکثر ٹائلز کی لکیروں میں میل جما ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ٹائلز صاف ہوکر بھی صاف نہیں لگتے۔ اگر آپ ان ٹائلز کو ٹوتھ برش سے صاف کریں تو تمام جما ہوا میل صاف ہوجائے گا۔

٭ کارپیٹ

Image result for Upholstery and carpet stains

اگر آپ کے کارپیٹ پر کوئی ڈرنک یا تیل کا نشان پڑجائے تو اس جگہ پر تھوڑا سا سرف چھڑکیں اور ٹوتھ برش کی مدد سے ان داغوں کو صاف کرلیں،کارپیٹ پر سے وہ نشانات بالکل ختم ہوجائیں گے۔

٭ فریج

Image result for cleaning refrigerator

فریج کی صفائی کےلئے ٹوتھ برش سے بہتر اور کوئی آپشن نہیں ہوسکتا۔ چونکہ فریج کی صفائی کے دوران اس کے کنارے صاف ہونے سے رہ جاتے ہیں، لہذا ٹوتھ برش فریج کے تمام کنارے اچھی طرح صاف کرسکتا ہے۔

٭ اوون/ ٹوسٹ ٹر

Image result for Toaster oven

مسلسل اوون اور ٹوسٹ ٹر کے استعمال سے اس میں کرمس جمع ہوتے رہتے ہیں اور صفائی نہ ہونے کے باعث یہ اوون اور ٹوسٹ ٹر میں جمنے لگتے ہیں۔ ان کو صاف کرنے کےلئے آپ ٹوتھ برش کی مدد لے سکتے ہیں اور جمے ہوئے کھانے کو باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔