عامر کی فلم 'دنگل'ریلیز سے پہلے ہی تنازع کا شکار

شائع 21 دسمبر 2016 12:04pm

dangal

ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور معروف اداکارہ ساکشی تنور کی  آنے والی فلم'دنگل' ریلیز سےقبل ہی بہت سے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن پاکستان میں فلم کی ریلیز تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔

فلم ڈسٹری بیوٹرز  کے مطابق  اداکار عامر خان  کی فلم دنگل  کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم دنگل کی کہانی  پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ  کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹیوں کو پہلوانی کی تربیت دیتا ہے۔