تیمورعلی خان نے پیدا ہوتے ہی بھارتیوں کی نیندیں اُڑادیں
سیف کرینہ کے گھر گزشتہ دوروز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کا نام "تیمور علی خان پٹودی"رکھا گیا ہے،ترکی میں تیمور کامطلب ہے لوہا،لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اب تو کہانی شروع ہوئی ہے۔
کچھ لوگ مشہور ہونے کیلئے ہی پیدا ہوتے ہیں ،تیمور بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔
تیمور بولی وڈ کا وہ واحد بچہ ہے جو دنیا میں آنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ لوگ باقی اسٹارز کو بھول گئے۔
چھوٹے نواب نے پیدا ہوتے ہی بھارتیوں کی نیندیں اڑادی ہیں،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سیف کے بیٹے کانام سنتے ہی بھارتی عوام کو شدید دھچکا لگااور انہیں ماضی میں دہلی کو فتح کرنے والے "تیمورلنگ"کی یاد دلاگیا جس نے فارس اور سینٹرل ایشیا ءکو فتح کیا تھا وہ اپنے آپ کو "اسلام کی تلوار"کہا کرتا تھا۔
لہٰذا تیمور کا نام منظر عام پر آتے ہی بھارت میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے اور بھارتی عوام خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
کسی نے ٹویٹر پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیفینا کی تمام فلموں کا بائیکاٹ کردینا چاہئے،کسی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ "کیا مغل ہم پر پھر حملہ کرنے والے ہیں"،اگر نہیں تو تیمور علی خان کیوں اتنا مقبول ہورہا ہے۔
Boycott all movies by Saif Ali khan and Kareena Kapoor. Naming kid Taimur is like naming your kid Hitler. Taimur was even worse than Hitler.
— Hindu Americans (@HinduAmericans) December 20, 2016
Silly outrage.I mean who doesn't want to name their child after brutal Muslim invader who presided over rape/slaughter of infidels? #Taimur — Rupa Subramanya (@rupasubramanya) December 20, 2016
Have Mughals invaded us again?
If no, why is Taimur Ali Khan trending?— Cryptic Mind (@Vishj05) December 20, 2016
جبکہ کچھ لوگوں نے تیمور کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ سب کو شرم آنی چاہئے ایک بچے کی پیدائش کو متنا زع بنادیا ،ہمیں ان تمام باتوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔"
Shame on you people! Your hatred hasn't even left a newborn baby! Grow up people#Taimur — Priyanka Bhatt (@iPriyankaBhatt) December 20, 2016
دوسری جانب تیمور کی پیدائش کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصاویر کے بارے میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر جعلی ہیں جبکہ سیف اور کرینہ کی جانب سے ان تصاویر کے حوا لے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔