پاکستانی فلم بچانا کا ٹریلرجاری کردیا گیا

شائع 06 جنوری 2016 09:31am

b1000000000

کراچی:پاکستانی اداکار صنم سعید اور محب مرزا کی فلم بچانا کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ا ور ساتھ ہی فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم بچانا میں صنم سعید ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ محب پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں ،فلم اگلے ماہ دو فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔

فلم میں صنم سعید اور محب مرزا کے علاوہ عدیل ہاشمی بھی اہم رول میں نظر آئیں گے ،عدیل کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب انہیں اس فلم کی آفر کی گئی تو وہ بہت حیران ہوئے اور فلم کے ہدایت کار سے پوچھا کہ واقعی آپ مجھے اس فلم میں لینا چاہ رہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے میں نے کبھی اس قسم کا کردار نہیں کیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم بالکل مختلف ہے اور مداحوں کو ضرور پسند آئے گی ۔

واضح رہے کہ اس فلم کے ہدایت کارناصر خان ہیں جبکہ رضوان سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔