ملکہ ترنم نور جہاں کی آج سولہویں برسی منائی جارہی ہے
لاہور:فنی دنیا میں گلوکاری سے لے کر اداکاری تک اچھوتا اور منفرد مقام پیدا کرنے والی برصغیر پاک و ہند کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی آج سولہویں برسی منائی جارہی ہے۔
فن گلوکاری ہو یا اداکاری دونوں میں نور جہاں کا مقابل نہیں،محض 6 برس کی عمر میں ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کرتے ہوئے بیشتر بھارتی اور پاکستانی فلموں میں اپنے فن کاایسا مظاہرہ کیا کہ ہر کوئی ان کے سحر میں مبتلا ہوگیا۔ ان کے گائے ہوئے گیت صدا بہار گیتوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اپنی آواز سے 1965 کی جنگ میں نور جہاں نے ایسے جوشیلے نغمے گائے جس نے افواج پاکستان اور قوم کے عزم و حوصلے کو جلا بخشی۔
کئی دہائیوں تک انڈسٹری پر راج کرنے والی ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر2000 کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
ان کی کامیاب فلموں میں کوئل، انارکلی، ہم جولی، دوپٹہ اور جگنو شامل ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔