فلم 'بالو ماہی'پاکستان سینما انڈسٹری میں خوشگوار اضافہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے پُرکشش اداکارعثمان خالد بٹ اور خوبرو اداکارہ عینی جعفری کی فلم'بالوماہی'کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
ٹریلر میں دونوں کی جاندار اور مزاحیہ اداکاری کے علاوہ پاکستان کے حسین مناظر کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی بالو(عثمان خالدبٹ) کے گرد گھومتی ہے جو ایک شادی میں پہنچ جاتا ہے، اس کے خیال میں شادی اس لڑکی کی ہوتی ہے جسے وہ پسند کرتا ہے، لیکن حقیقت میں دلہن ماہی(عینی جعفری)ہوتی ہیں۔
یہ صورتحال دیکھ کر بالو گھبرا جاتا ہے اور وہ دونوں بھاگ جاتے ہیں اور یہاں سے آغاز ہوتا ہے دونوں کے خوبصورت سفر کا۔
فلم کی پروڈیوسر سعدیہ جبار اور ہدایت کاری کے فرائض ہائسم حسین انجام دے رہے ہیں، جبکہ فلم کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔
فلم اگلے سال ویلنٹائن کے موقع پر 10 فروری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔
ٹریلر دیکھئے























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔