ایان کا عدالت میں پیشی سے پہلے ڈراپ سین
پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل ایان علی گزشتہ سال منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کا مرکز بنی رہیں، ابھی بھی اس کیس سے ان کی جان بخشی نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایان علی کو بدھ کے روز راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن عدالت میں پیشی کے وقت خصوصی طور پر تیار کروایا گیا لباس بروقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ کافی زیادہ پریشان رہیں۔
آن لائن ذرائع کے مطابق اےان علی نے عدالت میں پیشی کے لئے دولاکھ تیرہ ہزار روپے کا نیا لباس تیار کروایا تھا لیکن انہیں اپنا یہ پسندیدہ لباس بروقت نہ مل سکا اور انہیں ایک روز قبل پہنا ہوا لباس دوبارہ پہننا پڑا۔
ایان پرانا لباس دوبارہ پہنتے ہوئے کافی پریشان تھیں اور اس کا غصہ اپنی میک اپ آرٹسٹ پر گرجتے برستے ہوئے نکالا ،ان کا کہنا تھا کہ ان کا شوخ میک اپ کیا جائے تاکہ لوگوں کی نظریں ان کے لباس کی بجائے ان کے چہرے پر جائیں اور کسی کو خیال نہ آئے کہ انہوں نے پرانا لباس زیب تن کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پرانا لباس پہن کر عدالت میں پیش ہونے پر کافی شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔