پلکٹ سمراٹ اور یامی گوتم کے درمیان علیحدگی
ممبئی:گذشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار پلکٹ سمراٹ اور اداکارہ یامی گوتم کے درمیان تعلقات کی خبریں گرم تھیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے حسین اداکارہ سے تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔
پلکٹ، جن کی شادی سلمان خان کی چھوٹی بہن شوویتا روہڑہ سے ہوئی ہے،نے یہ کہہ کر یامی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پلکٹ سمراٹ مبینہ تعلقات سے باہر آگئے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
یامی سے قربت پلکٹ کی ازدواجی زندگی میں تلخیوں کا سبب بنی ہوئی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوویتا نے بتایا کہ انکے شوہر اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتے تھے یہی بات پلکٹ اور یامی میں علیحدگی کی وجہ بنی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔