کوچ باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
کراچی:قومی خواتین ٹیم کے کوچ باسط علی نے سابق کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑمارنے پر معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سوئی نادرن گیس اورسوئی سدرن گیس کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک باسط علی کے مبینہ تھپڑ کی گونج سنائی دی، باسط علی ایک ٹی وی پروگرام میں تنقید کرنے پرسابق کرکٹر محمود حامد سے لڑپڑے تھے۔
واقع کے بعد سابق کرکٹر محمود حامد نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کسی بھی جسمانی تشدد کی گنجائش نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دن میں تھپڑ مارنے کے بعد باسط علی نے رات کو محمود حامد سے معافی مانگ لی،جس پر محمود حامد نے بھی باسط علی کو معاف کردیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.