شیو سینا کا غلام علی کے کنسرٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ
کیرالہ:بھارت کی انتہا پسند جماعت شیوسینا نے کیرالہ میں غلام علی کے کنسرٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا، کہا یہ شوز کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
معروف غزل گائیک غلام علی کے کیرالہ میں کنسرٹس ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے کیرالہ میں پندرہ اور سترہ جنوری کوہونے والے شوز کی منسوخی کامطالبہ کردیا۔شیوسینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلام علی کو کسی صورت پرفارم نہیں کرنے دیں گے۔
پٹھان کوٹ حملے میں مارے گئے لیفٹنٹ کرنل کمار کا تعلق کیرالہ سے ہے اور اسی بات کو ایشو بنا کر شیوسینا غلام علی کے کنسرٹس کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔شیوسینا کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی گلوکار کا کنسرٹ منعقد نہیں ہو سکتا۔
چند ماہ قبل بھی غلام علی کا مہاراشٹر میں ہونے والا کنسرٹ انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔