کیا آپ بھی گلے کے درد میں مبتلا ہیں؟

شائع 10 جنوری 2017 06:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سردی یا دیگر وائرس کے سبب ہونے والی سوزش گلے کے خراب ہونے کا سبب بنتے ہیں۔گلے میں خارش اور کھچ  کھچاہٹ بہت پریشان کرتی ہے جو بعد میں کھانسی کا سبب بنتی ہے۔

اگرچہ بازار میں گلا صاف کرنے کیلئے بہت سی گولیاں میسر ہیں لیکن ان شوگر اور دیگر پریزرویٹوز زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا کسی کو بھی ان گولیوں کے بجائے قدرتی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔

گلے کے درد کا علاج کرنے کیلئے کچھ قدرتی چیزیں درج ذیل ہیں

مولیٹھی

اس جڑی بوٹی کو گلے کو راحت پہنچانے والی خصوصیات کے سبب جانا جاتا ہے۔اگر گلے کا درد آپ کو زیادہ تکلیف دے رہا ہے تو ملیٹھی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لیجئے اور چبائیے۔

لونگ

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہونے کی وجہ سے ، لونگ آپ کو گلے کی سوزش اور گلے کے درد کے ابتدائی سبب سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

ادرک

ادرک گلے درد کی معروف دوا ہے ۔

لہسن

اینٹی مائیکروبیکٹیریل خصوصیات کا حامل لہسن گلے درد میں راحت بخشتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز