دھنیے کے ننھے بیجوں کا بڑا فائدہ

شائع 28 جنوری 2017 07:10am

coriander-seed

دھنیا ہماری روزمرہ کی غذاکا لازمی حصہ ہے اسے کھانے میں پتوں کی شکل میں بھی ا ستعمال کیا جاتا ہے اور  بیجوں کی فورم میں بھی ڈالا جاتا ہے۔

لیکن دھنیے کے ننھے بیج صرف کھانے کا مزہ اور خوشبو بڑھانے کے کام نہیں آتے بلکہ  ان کے بے شمار فوائد بھی ہیں جنہیں جان کر آپ یقیناً حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔

آئیے دیکھتے ہیں

٭کولیسٹرول میں کمی

دھنیے کے بیجوں میں لینولک ایسیڈ ،اولک ایسیڈ،پالمیٹک ایسیڈ اور ایسکوربک ایسیڈپایا جاتا ہے،یہ تمام ایسیڈز   خون میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے میں بیحد مددگار ثابت ہوتے ہیں ،جبکہ یہ انسانی جسم کی شریانوں اور وریدوں سے بھی خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں  ،اس کے علاوہ دل کے مریض افراد کے لیے یہ بیج بہت ہی فائدے مند ہیں۔

٭جلد کے امراض کے لیے مفید

دھنیے کے بیج اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی فنگل ہونے کے ساتھ جلدی امراض کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں،انہیں استعمال کرنے سے جلد کی بہت سی بیماریاں جیسے خشکی،ایگزیما اور فنگل وغیرہ سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

٭اینٹی ایلرجی

دھنیے کے بیجوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اینٹی ایلرجی ہوتے ہیں ،جبکہ جسم پر جس جگہ ایلرجی کی علامات ظاہر ہوں وہاں دھنیے کا تیل براہ راست لگانے سے  فائدہ ہوتا ہے،جبکہ یہ تیل ایلرجی سے متاثرہ حصے  پر ہونے والی سوزش میں بھی آرام دیتا ہے۔

٭ہڈیوں کی صحت یابی

 انسانی ہڈیاں کیلشئم سے بنی ہیں اور انہیں مضبوطی کے لیے کیلشئم ہی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا سب سےبڑا ذریعہ خالص دودھ ہے ،لیکن  دھنیے کے بیجوں میں بھی خاصی مقدار میں کیلشئم موجود ہوتا ہے،وہ خواتین جو ہڈیوں کی بیماریوں  جیسے اوسٹیو پوروسس وغیرہ کا شکار ہیں  انہیں چاہئے اپنی غذا میں دھنیے کا استعمال لازمی شامل کریں۔

٭آنکھوں کی حفاظت

دھنیے میں وٹامن اے،وٹامن سی اور منرلز  پائے جاتے ہیں  جو آنکھوں کے مختلف امراض میں  بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں  ،ہماری آنکھیں اکثر زیادہ کام کرنے سے باعث  تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں  دھنیا تھکن کے اثرات کو کم کرکے آنکھوں کو آرام پہنچاتا ہے ،لہٰذا اسے اپنی روزمرہ کی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔

نوٹ یہ  تحریر محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے براہ مہربانی اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں