سلمان خان اور کترینہ کیف دِکھیں گے پھر ایک ساتھ

شائع 31 جنوری 2017 05:41pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سلمان خان اور کترینہ کیف کے مداحوں کیلئے خوشخبری۔ دونوں سپر اسٹار ایک بار پھر ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائگر زندہ ہے میں  ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر علی عباس نے فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ 15 مارچ سے آسٹریا میں شروع کی جائے گی۔

ڈائریکٹر علی عباس نے پچھلے سال ستمبر میں فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز