پروٹین کی زیادتی کی چند خاموش علامات

شائع 01 فروری 2017 07:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پروٹین ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا ڈائٹ میں شامل ہونا لازم و ملزوم ہے۔ لیکن پروٹین کا زیادہ مقدار میں کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اگر آپ زیادہ مقدار میں پروٹین کھانے لگتے ہیں تو اس کی علامات آپ کے جسم میں  نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

پروٹین زیادہ کھانے کی چند خاموش علامات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں۔

٭ مزاج میں بدلاؤ

Image result for bad mood

زیادہ مقدار میں پروٹین کھانے سے آپ کے مزاج میں اتار چڑھاؤ آنے لگتا ہے۔ آپ ہر وقت چڑچڑے پن کا شکار رہتے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کی سب سے لڑائی ہوتی رہتی ہے۔

٭ سستی

Image result for fatigue images

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد  جو سستی ہوتی ہے اس کا ہر کوئی شکار ہوتا ہے۔ اس سستی سے چھٹکارہ پانے کےلئے لوگ چائے کا کافی کا سہارا لیتے ہیں۔ دراصل وہ سستی زیادہ پروٹین کھانے کے باعث ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں اور آپ پر نیند غالب آنے لگتی ہے۔

٭ بھوک کا لگنا، غصہ آنا

Image result for acting hangry

اکثر بھوک کے دوران لوگوں کو شدید غصہ آتا ہے اور کھانا نہ ملنے تک وہ غصے میں رہتے ہیں۔ یہ کیفیت بھی پروٹین زیادہ کھانے کے باعث ہوتی ہے۔

٭ وزن بڑھنا

Image result for gaining weight

جس کھانے میں زیادہ پروٹین شامل ہوتا ہے اس سے پیٹ جلدی بھر جاتا ہے اور کم کھانا کھانے کی وجہ سے آپ کو جلدی بھوک لگ جاتی ہے۔ اس طرح بار بار کھانا کھانے سے آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔

٭ پیٹ میں درد

Image result for pain in stomach

کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد محسوس ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ نے کھانا میں پروٹین زیادہ کھایا ہے۔

٭ زیادہ پیاس لگنا

Image result for feeling thirsty

مسلسل پانی کی طلب محسوس ہونا بھی پروٹین زیادہ کھانے کی علامات میں شامل ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔