کیا اب سلمان کی زندگی میں لولیا کہ جگہ اس نئی اداکارہ نے لے لی ہے؟

شائع 01 فروری 2017 10:06am

salman

ممبئی:بولی وڈ میں غیر ملکی اداکاراؤں کا رجحان گزشتہ کچھ برسوں میں تیزی سے بڑھا ہے،جس کی بہترین مثال کترینہ کیف ہیں ،برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود کترینہ  نے نہ صرف بولی وڈ میں کام کیا بلکہ نمبر ون اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

 اب ایک اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ،وہ گزشتہ برس ایکشن اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم 'سنگھ از بلنگ'میں نظر آئی تھیں ،جبکہ اس سے قبل وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔

لیکن اب بھارتی میڈیا میں ایمی کی اداکاری سے زیادہ دبنگ خان کے ساتھ دوستی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق سلمان کو پسند کرنے کے حوالے سے جب ان  سےسوال پوچھا گیا تو انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا   'مجھے  لگتا ہے  کہ سلمان صرف ہماری نئی فلم (روبوٹ 2.0)کے پروجیکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے آئے تھے'۔

انہوں سلمان کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اچھے اداکار ہونے کے ساتھ بڑے اسٹار ہیں،سلمان کے ساتھ کام کرنا بالکل ایسا ہے جیسے آپ کا کوئی  دیرینہ خواب پوراہوگیا ہو'۔

واضح رہے کہ ایمی ان دنوں بھارت کے سب سے بڑے اسٹار رجنی کانت کے ساتھ فلم روبوٹ2.0میں اداکاری کررہی ہیں جس میں اکشے کمار ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔