فلم 'رئیس'کی نظر انداز کی جانے والی 6مزیدارغلطیاں
ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس'بہترین بزنس کرنے کے ساتھ متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔فلم میں شاہ رخ خان،ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ سپورٹنگ کرداروں کی اداکاری بھی لوگوں کو بیحد پسند آرہی ہے۔
لیکن فلم میں کئی جگہوں پر غلطیاں بھی ہیں جنہیں یا تو نوٹس نہیں کیا گیا یا خان کے مداحوں نے جان بوجھ کر نظر انداز کردیا۔
آئیے دیکھتے ہیں'رئیس'کی نظر انداز کی جانے والی مزیدارغلطیاں
٭فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار نبھانے والے اداکار نوازالدین صدیقی ایک سین میں الکوحل کی بوتلیں روڈ رولر سے توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے فلم میں 80 کی دہائی کا دور دکھایا ہے ،اگر ان بوتلوں کو قریب سے دیکھا جائے تو ان پر 'رائل اسٹیج'لکھا ہواہے ، یہ برانڈ بھارت میں 1980 میں نہیں 1995 میں لونج ہوا تھا۔

٭فلم میں ایک اور جگہ کپڑوں کا برانڈ 'نیٹکس'کا اشتہار نظر آرہا ہےجس کے سامنے سے شاہ رخ خان گزررہے ہیں ،لیکن یہاں بھی فلم کے ہدایت کار بھول گئے کہ یہ برانڈ بھارت میں 1980 میں نہیں 1995 میں لونج ہوا تھا۔
٭فلم کے ایک ایکشن سین میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ایک گولی سے دولوگوں کو ماردیتے ہیں،حیرت ہے ایسا کیسے ہوسکتا ہے ایک گولی سے دو انسان کیسے ہوا میں اڑ سکتے اور مرسکتے ہیں۔
٭فلم میں گانے کے دوران فلمائے گئےایک سین میں ماہرہ کےگلے میں ڈوپٹہ نظر نہیں آرہا ،جبکہ فوراًہی اگلے سین میں ماہرہ ڈوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں ،کیا کوئی بتائے گا اچانک یہ ڈوپٹہ کہاں سے آیا؟

٭فلم کی ایک اور غلطی یقیناً آپ نے نوٹ نہیں کی ہوگی ،ایک سین میں خان ریلی میں سے گزرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ،ریلی رکوانےاور لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس آنسو گیس کا استعمال کرتی ہے ،جس کے باعث سب لوگ اِدھر اُدھر بھاگنا شروع کردیتے ہیں لیکن حیرت تب ہوتی ہے جب شاہ رخ پر آنسو گیس کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ دھوئیں سے صحیح سلامت باہر نکل آتے ہیں۔

٭ایک سین میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ رئیس(شاہ رخ خان)اپنے پیچھے کھڑے شخص کو گولی مارتا ہے ، اس شخص کے پیچھے شیشے کے دروازوں والی کھڑکی موجود ہوتی ہے لیکن گولی لگنے کے بعد اچانک وہ کھڑکی غائب ہوجاتی ہے اور وہ شخص پِلر(ستون)سے ٹکراتا ہے ،اس غلطی پر بھی شاید ہی کسی کی نظر گئی ہو۔

Thanx to:zimtat.com


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔